سندھ حکومت نے جمعے کو بھی کاروبار کھلا رکھنے کا اعلان کردیا

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں جمعہ اورہفتہ صبح 6سے شام 6 تک تمام کاروبار کھلا رہے گا— فوٹو: فائل

کورونا وبا کے باوجود خطرہ مول لے کر  رش میں شاپنگ کرنے والے کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری ہے کہ سندھ حکومت نے جمعے کو بھی کاروبار کھلا رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں جمعہ اورہفتہ صبح 6سے شام 6 تک تمام کاروبار کھلا رہے گا، دونوں دن تاجر ایس او پیز کے ساتھ کاروبار کرسکتے ہیں۔

ناصر شاہ نے کہا کہ اتوار سے کاروبار بند ہوگا، جس کا ہدایت نامہ جاری کیا جائےگا،امید ہے عوام اورتاجر ایس او پیز کا خیال رکھیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے جمعہ اور اتوار کاروبار بند رکھنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا تاہم عید قریب ہونے کی وجہ سے کل یعنی جمعے کو کاروبار کھلا رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :