06 مئی ، 2021
مالے: مالدیپ کے دار الحکومت مالے میں بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں سابق صدر اور موجودہ اسپیکر پارلیمنٹ محمد نشید شدید زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دھماکا مالدیپ کے دار الحکومت مالے کے علاقے نیلوافرو ماگو میں سابق صدر اور اسپیکر پارلیمنٹ محمد نشید کی گاڑی کے قریب ہوا۔
سابق صدر محمد نشید کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔