Can't connect right now! retry

یمی گوتم نےکورونا لاک ڈاؤن کے دوران کیا سبق سیکھا ؟

فوٹو: فائل

بالی وڈ اداکارہ و ماڈل یمی گوتم نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران اپنے تجربات سےسے مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

 ایک انٹرویو کے دوران یمی گوتم کا کہنا تھا کہ  گذشتہ سال لاک ڈاؤن کے دوران جب وہ گھر والوں سے دور اکیلے بند ہوکر رہ گئی تھیں تو انہیں احساس ہوا کہ آپ کی فیملی کتنی اہم ہے اور وہ آپ کے لیے کتنی بڑی طاقت ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال بھارت میں اچانک لاک ڈاؤن کے باعث یمی گوتم ممبئی میں پھنس گئی تھیں۔

یمی گوتم کا کہنا تھا کہ اس وقت میں چاہتی تھی کہ فوراً سے اڑ کر گھر والوں کے پاس چلی جاؤں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس دوران مجھے احساس ہوا کہ صبر اور منصوبہ بندی کی کتنی اہمیت ہے۔

 کورنا وبا کے خاتمے کے بعد کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے یمی گوتم کا کہنا تھا کہ وبا کے باعث لوگوں کو صاف ستھرا رہنے کی عادت پڑ جائےگی اور لوگ بعد میں بھی صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں گے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM