ڈپٹی کمشنر سوات نے این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار پر سوال اٹھادیا

ڈپٹی کمشنر سوات نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز سوات کے مثبت کورونا کیسز کے بارے میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار صحیح نہیں تھے۔

ڈپٹی کمشنر سوات کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سہ پہر تک حتمی ڈیٹا جاری کرتی ہے، این سی او سی نے صبح سویرے نامکمل ڈیٹا پر کورونا کی شرح جاری کردی۔

انہوں نے کہا کہ  گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 15 فیصد سے اوپر نہیں گئی ، آج بھی 3 فیصد ہے ، سوات میں حالات مکمل کنٹرول میں ہیں ، پریشانی کی ضرورت نہیں۔

مزید خبریں :