دنیا
Time 06 مئی ، 2021

ممبئی: ایٹم بم کی تیاری میں استعمال ہونے والے یورینیم کی بھاری مقدار پکڑی گئی

کورونا کے ستائے، آکسیجن کیلئے سسکتے بھارت میں انتہائی نایاب یورینیم کی بڑی مقدار پکڑی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشتگردی اسکواڈ نے ممبی سے انتہائی تابکار یورینیم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 ایٹم بم کی تیاری میں استعمال ہونے والے یورینیم کی 7 کلو گرام مقدار قبضے میں لی گئی ہے جس میں مالیت تقریباً 21 کروڑ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ یورینیم کی فروخت کیلئے خریدار ڈھونڈ رہے ہیں جس کے بعد ان کیلئے جال بچھایا گیا اور رنگے ہاتھوں گرفتار  کرلیا گیا۔

مزید خبریں :