دنیا
Time 06 مئی ، 2021

جنوبی ایشیائی ممالک میں بے قابو ہوتی کورونا وبا پر ریڈکراس کی وارننگ

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کے ڈائریکٹر نے جنوبی ایشیائی ممالک میں قابو سے باہر ہوتی کورونا وبا کو انسانی تباہی قرار دے دیا۔

 ریڈ کراس کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیائی ممالک  پاکستان، سری لنکا، بنگلا دیش اور  نیپال میں کورونا مریضوں اور اموات کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متاثرین اور اموات کی تعداد رپورٹ ہونے والی تعداد سے کہیں زیادہ ہے ، ہمیں اس انسانی تباہی روکنے کے لیے فوری اقدامات کرنے ہوں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان ممالک میں صرف ایک فیصد افراد کو کورونا ویکسین لگائی جاسکی ہے جب کہ بھارت میں یہ شرح 2 فیصد ہے، اس حوالے سے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ بڑے پیمانے پر انسانی تباہی کو روکا جاسکے۔

مزید خبریں :