دنیا
Time 06 مئی ، 2021

روس کی کورونا ویکسین کلاشنکوف کی طرح محفوظ اور قابل بھروسہ ہے، پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ روس کی کورونا ویکسین مؤثر ٹیکنالوجی کے ساتھ برسوں سے کام کرنے والے معتبر پلیٹ فارم سے بنائی گئی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ روسی کورونا ویکسین ’اسپوتنک‘ روس کی بنائی گئی کلاشنکوف رائفل کی طرح ہی محفوظ اور قابل بھروسہ ہے ۔

روس میں کورونا کی صورتحال پر روسی حکام سے وڈیو کانفرنس میں بات کرتے ہوئے صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس کی کورونا ویکسین کا شمار دنیا کی محفوظ اور قابل اعتبار ویکسینز میں ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ایک یورپی ماہر کا یہاں تک کہنا ہے کہ روسی ویکسین اتنی ہی قابل اعتبار ہے جتنی روس کی کلاشنکوف  اور ان کا کہنا ٹھیک ہے ہماری ویکیسنز کلاشنکوف کی طرح ہی سادہ اور محفوظ ہیں۔

مزید خبریں :