دنیا
Time 06 مئی ، 2021

ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا پردوبارہ انٹری کی کوشش ٹوئٹرنےناکام بنادی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سوشل میڈیا پردوبارہ انٹری کی کوشش ٹوئٹرنےناکام بنادی۔

ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق قواعد کی خلاف ورزی پر ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ کو معطل کیا گیا ہے جو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیغامات کو پوسٹ کررہا تھا۔

خیال رہے کہ ٹوئٹر نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو گمراہ کن خبریں پھیلانے اور قواعد کی خلاف ورز پر بند کررکھا ہے۔

فیس بک نےبھی ڈونلڈ ٹرمپ کا اکاؤنٹ معطل کیا ہوا ہے کیوں کہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے امریکی کانگریس پر ہونے والے حملے کیلئے لوگوں کو اکسایا تھا۔ 

مزید خبریں :