دنیا
Time 07 مئی ، 2021

عالمی ادارہ صحت نے چینی ویکسین سائنو فارم کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی

سائنو فارم ویکسین پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی شہریوں کو لگائی جارہی ہے— فوٹو:فائل 

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا سے بچاؤ کی چینی ویکسین سائنوفارم کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی جانب سے سائنو فارم پہلی چینی ویکیسن ہے جس کے باقاعدہ استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔

سائنو فارم ویکسین پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی شہریوں کو لگائی جارہی ہے۔

اس سے قبل ڈبلیو ایچ او فائزر، ایسٹرازینیکا اور دیگر کے استعمال کی بھی اجازت دی چکی ہے۔ 

عالمی ادارہ صحت کی اجازت کے بعد سائنو فارم کو کوویکس میں بھی شامل کرلیا گیا ہے جس کے بعد دنیا بھر میں دیگر کے ساتھ ساتھ یہ ویکسین بھی کوویکس پروگرام کے تحت غریب ممالک کو فراہم کی جائے گی۔