Time 07 مئی ، 2021
پاکستان

مائرہ قتل کیس میں مطلوب ملزم سعد امیر بٹ نے عبوری ضمانت حاصل کرلی

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی کے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم سعد امیر بٹ نے 22 مئی تک عبوری ضمانت کرا لی۔

پولیس کے مطابق جوہر ٹاؤن کے رہائشی سعد امیر بٹ نے گرفتاری سے بچنے کیلئے حفاظتی  ضمانت کروائی جبکہ دوسرے ملزم ظاہر جدون پہلے ہی قتل کے ایک مقدمے میں اشتہاری ہے۔ 

ظاہر جدون کی گرفتاری کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد میں چھاپے مارے گئے ہیں تاہم ملزم پکڑا نہیں جا سکا۔

خیال رہے کہ مقتولہ مائرہ نے ڈیفنس فیز فائیو میں ایک کمرہ کرائے پر لے رکھا تھا، اُسے وہیں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :