آزاد کشمیر کے مختلف علاقو ں طوفانی بارش، گاڑی بہہ گئی

آزاد کشمیر کے مختلف علاقو ں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے ، نکیال میں طوفانی بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اور متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

میرپور ،کوٹلی، باغ  سمیت مختلف علاقو ں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ نواحی گاوں نالہ گوئی میں کار پانی میں بہہ گئی،کارمیں موجود افراد محفوظ رہےجبکہ ژالہ باری سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔

مزید خبریں :