کورونا کی برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

کورونا وائرس کی برطانوی ویکسین ایسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ایسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچادی گئی ہے، ویکسین کی پہلی کھیپ میں 12 لاکھ 48 ہزار 400 خوراکیں شامل ہیں۔

ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ کوویکس فیسیلیٹی کے تحت لائی گئی ہے۔

واضح رہےکہ پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسی نیشن جاری ہے جس میں شہریوں کو چین کی سائنو فارم، کین سائنو بائیو ویکسین لگائی جارہی ہے۔

مزید خبریں :