شادی سے قبل حنا الطاف کی آغا علی سے متعلق ویڈیو

فائل فوٹو

اداکارہ حنا الطاف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ آغا علی کے حوالے سے بات کر رہی ہیں۔

معروف اداکار جوڑی حنا الطاف اور آغا علی کا شمار مداحوں کی پسندیدہ ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ گزشتہ برس لاک ڈاؤن کے دوران دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جب کہ ان کی شادی کی خبر مداحوں کیلئے کافی حیران کن تھی۔

شادی سے قبل حنا الطاف نے ایک پروگرام میں شرکت کی جس میں ان سے اس اداکار کے بارے میں پوچھا گیا جو کھانے کے معاملے میں شکایت کرتے ہیں۔

سوال کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ ایک اداکار ہیں جو کہ اچھے انسان ہیں آغا علی، میں نے ان کے ساتھ پروگرام کی میزبانی کی تھی وہ شکایات کرتے تھے۔

یاد رہے آغا علی اور حنا الطاف کا نکاح گزشتہ سال مئی میں ہوا تھا۔

مزید خبریں :