’وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئی جہتیں لےکر آئےگا’

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب دونوں ملکوں کے تعلقات میں نئی جہتیں لےکر آئےگا۔ 

جیو نیوز سے خصو صی گفتگو میں طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اورسعودی ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات میں جن معاملات پر تبالہ خیال کیاگیا وہ امت مسلمہ اور دنیا کے امن کے لیے بہت بڑی نوید ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاک سعودی عرب تعلقات خراب کرنے کی سازشیں کرنے والوں کو واضح پیغام ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کوئی کمزور نہیں کر سکتا۔

مزید خبریں :