انوپم کھیر اہلیہ کی صحت سے متعلق جھوٹی خبریں آنے پر برہم

فائل فوٹو

معروف بھارتی اداکار انوپم کھیر نے اہلیہ کرن کھیر کی صحت کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اداکارہ اور  بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایم پی کرن کھیر کی موت سے متعلق افواہیں گردش کررہی تھیں جس کے بعد اداکارہ کے شوہر انوپم کھیر نے انسٹاگرام پر وضاحتی بیان جاری کیا۔

انوپم کھیر کا کہنا تھا کہ کرن کی صحت کے حوالے سے کچھ افواہیں زیر گردش ہیں جو سراسر غلط ہیں، وہ بالکل ٹھیک ہیں جب کہ شام میں ہی انہیں کووڈ ویکسین کی دوسری ڈوز لگائی گئی ہے۔

اداکار نے محفوظ رہنے کی تلقین کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری گزارش ہے برائے مہربانی ایسی منفی خبریں نہ پھیلائی جائیں۔

یاد رہے گزشتہ ماہ اداکارہ کرن کھیر کی کینسر میں مبتلا ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

مزید خبریں :