08 مئی ، 2021
ایک بچے کی وکٹ کے ایک اسٹمپ سے مختلف کرکٹ شاٹس مہارت کے ساتھ کھیلنے کی ویڈیو بہت زیادہ پسند کی جا رہی ہے۔
ٹوئٹر پر دی گریڈ کرکٹر نامی اکاونٹ سے جاری ویڈیو میں ایک بچے کو وکٹ کے ایک اسٹمپ کے ساتھ بیٹنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پیڈ پہنے بچہ بہترین فٹ ورک کے ساتھ ایک اسٹمپ کی مدد سے آف ڈرائیو کے ساتھ لیگ سائیڈ پر ریمپ شاٹ کھیل رہا ہے۔
اس کے علاوہ بچے کو بڑی مہارت کے ساتھ سوئپ شاٹ کھیلتے بھی دیکھا جا سکتا ہے اور یہ سب شاٹس بچہ ایک اسٹمپ کے ساتھ کھیل رہا ہے جبکہ وکٹ کے باقی دو اسٹمپس بچے کے پیچھے نظر آ رہے ہیں۔
ایک اسٹمپ کے ساتھ کرکٹ شاٹس کھیلتے بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے اور لوگوں کی جانب سے بچے کی مہارت اور تکنیک کی تعریف کی جا رہی ہے۔
کسی نے بچے کے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بچے نے ہر شاٹ مڈل کیا تو کسی نے بچے کا منیجر بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔