Time 08 مئی ، 2021
پاکستان

شہری کی 50 روپے کے نوٹ کی گڈی کھل گئی، سڑک پر ہر طرف نوٹ ہی نوٹ

اسلام آباد ایکسپریس وے پر کسی شہری کی 50 روپے کے نوٹ کی گڈی کھل گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر شہری کی گڈی کھلنے پر ہر طرف نوٹ ہی نوٹ بکھر گئے۔

ایکسپریس وے پر لوگوں نے اپنی گاڑیاں روک کر نوٹ جمع کیے جس کے باعث ٹریفک بھی رک گیا۔

اس دوران گاڑی کے اندر سے ویڈیو بنانے والا شہری نوٹ متعلقہ شہری کو دینے کی دہائیاں دیتا رہا۔

مزید خبریں :