فیصل قریشی اہلیہ ثنا سے پہلی بار کب اور کہاں ملے؟

فوٹو: فائل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار  فیصل قریشی اور اہلیہ ثنا فیصل کی پہلی ملاقات کی کہانی بھی فلموں کی کہانی کی طرح ہے۔

حال ہی میں اداکار  و میزبان فیصل قریشی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں فیملی کے ساتھ شریک ہوئے اور  اپنی زندگی کے خوبصورت دنوں کی کہانی مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔

پہلی ملاقات کے حوالے سے پوچھے جانے والے سوال پر  ثنا فیصل نے بتایا کہ ہماری کہانی کافی فلمی ہے، ہم لاہور میں ایک شادی پر ملے تھے اور وہ ملاقات کافی سرسری سی تھی۔

اداکار فیصل قریشی نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات کے تقریباً ڈیڑھ سال تک ہماری کوئی بات چیت نہیں ہوئی، اس کے بعد میری ان سے چھوٹی سی گفتگو ہوئی جس کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ اب مجھے شادی کر کے زندگی میں سیٹ ہو جانا چاہیے۔

ثنا نے اپنے والد سے متعلق بتایا کہ وہ تھوڑے سخت مزاج کے شخص تھے اس لیے انہیں فیصل کی پہلی شادی اور  شوبز سے تعلق پر اعتراض تھا، ہماری فیملی میں سب نے مشورے دینا شروع کر دیے کہ یہاں شادی نہ کریں۔

اداکار کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ میری خالہ ان دنوں لندن سے پاکستان آئی ہوئی تھیں، انہوں نے ہمارا بہت ساتھ دیا اور فیصل کی ملاقات ثنا کے والد سے کروائی۔

فیصل قریشی نے یہ بھی بتایا کہ وہ رمضان کے مہینے میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور نکاح انتہائی سادگی سے انجام پایا۔

مزید خبریں :