پیاری باجی کیوں چلی گئیں؟ اسما عباس کا سنبل شاہد کے انتقال پر جذباتی پیغام

فوٹو فائل: انسٹاگرام

ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ اسما عباس نے اپنی بہن سنبل شاہد کی وفات کے بعد سوشل میڈیا پر  پہلی پوسٹ ایک جذبانی پیغام کے ساتھ شیئر کی۔

سینئر اداکارہ اسما عباس نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ کے ہمراہ زارا نور عباس اور سنبل شاہد بھی موجود ہیں۔

انہوں نے تصویر  پر جذبات سے بھرپور کیپشن بھی درج کیا جس میں لکھا تھا کہ  پیاری باجی کیوں چلی گئیں؟ ابھی تو  بہت جلدی تھی۔

تصویر پر معروف شخصیات سمیت مداحوں نے سنبل شاہد کی مغفرت کے لیے دعائیہ پیغام بھی دیے۔

یاد رہے اداکارہ سنبل شاہد چند روز قبل کورونا سے جنگ لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی تھیں۔ 

سنبل شاہد نے جیو ٹی وی پر نشر کیے جانے والی مشہور ڈرامہ سیریز تاکے کی آئے گی بارات میں تاکے کی ماں کا کردار ادا کیا تھا جسے مداح آج بھی فراموش نہیں کر سکتے۔

مزید خبریں :