کرینہ کپور نے تیمور کے ہمراہ چھوٹے بیٹے کی تصویر شیئر کر دی

فوٹو: فائل

بالی وڈ بیبو کرینہ کپور  خان نے ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر  تیمور کے ساتھ چھوٹے بیٹے کی بھی تصویر شیئر کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر  اداکارہ نے خوبصورت تصویر کے ساتھ محبت بھرا کیپشن بھی لکھا۔

شیئرکی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کا چھوٹا بیٹا اپنے بڑے بھائی تیمور کی گود میں لیٹا ہوا ہے۔

کرینہ نے لکھا 'آنے والے بہتر کل کے لیے یہ دونوں مجھے امید دیتے ہیں۔ ساتھ ہی اداکارہ نے دنیا کی تمام ماؤں کو ان کے عالمی دن کے موقع پر مبارکباد بھی دی۔

واضح رہے کہ کرینہ کپور  یا سیف علی خان کی جانب سے تاحال اپنے چھوٹے بیٹے کا نام نہیں بتایا گیا ہے۔

مزید خبریں :