’امی آپ کی بہت یاد آتی ہے‘

فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا

دنیا بھر میں آج ماں سے محبت کا عالمی دن منایا جا رہاہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات اور لوگ لاکھ دکھ جھیل کربچوں کو پروان چڑھانے والی ماؤں اور خلوص و  پیار سے سرشار اس رشتے کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

یہ دن آج بھی سوشل میڈیا پر دو مختف طبقوں میں تقسیم نظر آرہا ہے، ایک طبقہ وہ ہے جن کا کہنا ہے کہ ماں سے محبت کے اظہار اور اس کی عظمت کو تسلیم کرنے کے لیے آج کا دن اہم ہے تو دوسرا طبقہ کہتا ہے کہ ماں سے محبت کا کوئی ایک دن مقرر نہیں بلکہ ہر روز ماں سے محبت اور پیار کرنے کا دن ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر متعدد شخصیات آج کے دن مختلف پیغامات شیئر کرتے ہوئے ماں سے محبت کا اظہار کررہی ہیں۔

پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے انسٹاگرام پر ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام لکھا گیا کہ’ امی آپ کی بہت یاد آتی ہے‘۔

صدر پاکستان عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر والدہ کے پیروں تلے بیٹھے تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا جب میں روتا تھا تو مجھے گلے لگایا، جب افسردہ تھا تو میری حوصلہ افزائی کی، جب میں کتابوں سے لاعلم تھا تو مجھے پڑھایا، میں ان سے دوبارہ ملنے کے لیے کیوں کوئی کسر چھوڑوں۔

صدر پاکستان نے مزید لکھا کہ آپ کی محبت کی کوئی حد نہیں تھی، جب بھی مجھے آپ کی شدید ضرورت محسوس ہو تو آپ بے حد یاد آتی ہیں۔

پاکستان کے معروف اداکار عمران عباس نے  بھی ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ کے قدم چومتے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان سے محبت کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :