دنیا
Time 09 مئی ، 2021

چینی راکٹ کا ملبہ جزائز مالدیپ کے قریب بحر ہند میں گر گیا

خلا میں بھیجے گئے چین کے راکٹ کا ملبہ جزائر مالدیپ کے نزدیک بحرہند میں گر گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی راکٹ کے ملبے کا زیادہ تر حصہ خلا میں ہی جل گیا تھا جب کہ چینی حکام کا کہنا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ راکٹ کا ملبہ مالدیپ کے کسی جزیرے پر  بھی گرا ہے یا نہیں۔

خیال رہے کہ چینی راکٹ فائیو بی میں ماڈیول 29 اپریل کو خلا میں بھیجا گیا تھا، اس راکٹ کا 23 ٹن وزنی بوسٹر شروع میں گرنے کے بجائے مدار تک چلا گیا تھا جب کہ عام طور پر راکٹ کے بوسٹر اسٹیج لانچنگ کے فوری بعد ہی زمین کی جانب واپس لوٹ آتے ہیں۔

مزید خبریں :