09 مئی ، 2021
کراچی میں سندھ کے سب سے بڑے کورونا ویکسینینشن سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔
ایکسپو سینٹر کراچی کے ہال نمبر 4 میں سندھ کے سب سے بڑے ماس ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کیا۔
یہ ویکسینیشن سینٹر 24 گھنٹے کام کرے گا جہاں ایک شفٹ میں 4000 سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا سکے گی۔
وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا کہ چاہتے ہیں وفاق جس قیمت پر کورونا ویکسین لے رہا ہے، صوبے کو بھی لے کر دے۔