Can't connect right now! retry

’اچھا علاج ہوتا تو میں بچ جاتا‘، معروف بھارتی یوٹیوبر کورونا سے چل بسے

35 سالہ یوٹیوبر میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ دلی کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے— فوٹو:فائل

بھارت کے معروف یوٹیوبر و اداکار راہول وہرا کورونا کے باعث چل بسے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 35 سالہ یوٹیوبر میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ دلی کے ایک اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

طبیعت نہ سنبھلنے پر راہول کو ایک اور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آج چل بسے۔

راہول وہرا نے گزشتہ روز فیس بک پر ایک پوسٹ کی اور بھارتی وزیر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بھی اچھا ٹریٹمنٹ مل جاتا تو میں بچ جاتا۔ 

— فوٹو: اسکرین گریب

راہول وہرا کے فیس بک پر فالوورز کی تعداد 19 لاکھ تھی اور ان کی ویڈیوز 100 ملین ویویوز حاصل کرتی تھیں۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM