09 مئی ، 2021
وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ بیت المقدس میں قبلہ اول (مسجد اقصیٰ) میں فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے تشدد کی مذمت کی ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ رمضان میں مسجداقصی میں فلسطینیوں پراسرائیلی فوج کاتشدد شدید قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے انسانیت اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، ہم فلسطینی عوام کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری فلسطینیوں اوران کے قانونی حقوق کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کرے۔
خیال رہے کہ یوم القدس پر اسرائیلی فوج نے مسجدالاقصیٰ پر حملہ کیا تھا اور قابض فوج سے جھڑپوں میں تراویح اداکرنے والے 200 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔