Geo News
Geo News

Time 09 مئی ، 2021
پاکستان

وزیراعظم کیلئے بیت اللہ کے دروازے کھول دیے گئے

وزیرِ اعظم عمران خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

وزیراعظم کیلئے بیت اللہ کے دروازے کھول دیے گئے— فوٹو: وزیراعظم ہاؤس

وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز مسجد نبوی ﷺ میں روضہ رسول پر حاضری دی تھی۔

— فوٹو: وزیراعظم ہاؤس 

آج وزیرِ اعظم عمران خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔

— فوٹو: وزیراعظم ہاؤس 

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق طواف سے پہلے وزیراعظم اور وفد کیلئے بیت اللہ کے دروازے کھول دیے گئے اور زیارتِ خاص کروائی گئی۔

وزیراعظم، خاتون اوّل اور وفد نے خانہ کعبہ کے اندر نوافل بھی ادا کیے۔