سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی، پیداوار میں کمی کا خدشہ

سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی۔

سندھ بھر میں مجموعی طور پر 21 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر آم کے باغات موجود ہیں جبکہ 30 فیصد باغات صرف میرپورخاص ضلع میں ہیں۔

تاہم ابتدائی دنوں میں ہی باغات پر بیماری کے حملے سے اس بار آم کی مجموعی پیداوار میں 15 فیصد تک کی کمی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

سندھ میں لگ بھگ 154 سے زائد کاشتکار اس لذیز پھل کی کاشت اور پیداوار میں مصروف ہیں اور ان میں سے 40 فیصد کاشت کاروں کا تعلق میرپورخاص ضلع سے ہے۔

 آم کے یہ کاشتکار اپنے باغات میں لگنے والی بیماری کا اب تک علاج سامنے نہ آنے پر فکرمند ہیں۔

سندھ ہارٹی کلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ذرائع کے مطابق آم کے باغات میں لگنے والی بیماری پر ماہرین کی تحقیق جاری ہے، بہت جلد بیماری کی تدارک سے متعلق پیشرفت اور ہدایات سے کاشتکاروں کو آگاہ کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :