موٹروے پولیس نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

فوٹو: موٹو وے پولیس 

 موٹروے پولیس سینٹرل زون نے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔

 ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق بیماربچے کواس کی والدہ ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال چیک اپ کروانے گئی تھی کہ اس دوران  نامعلوم خاتون بچے کواس کی ماں سے ڈاکٹر سے چیک اپ کروانے کے بہانےاندر لےگئی۔

ترجمان کے مطابق کافی دیرتک خاتون کے واپس نہ آنے پر بچے کے ورثا نے تھانہ فرید ٹاؤن میں رپورٹ درج کرائی،ضلعی کنٹرول سے اطلاع ملنے پر موٹر وے پولیس نے بسوں کی چیکنگ شروع کردی۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ  موٹروے پولیس نے دوران چیکنگ پتوکی کے قریب لاہور جانے والی بس سے بچے کو برآمد کرلیا اور ملزمہ کو بھی گرفتارکرلیا گیا، بچہ اور ملزمہ مقامی پولیس کے حوالے کردیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :