Time 09 مئی ، 2021
دنیا

27 ویں شب میں بھی اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ، 100 فلسطینی زخمی

اسرائیلی فوج نے رمضان کی ستائیسویں شب میں بھی مقبوضہ بیت المقدس میں عبادت کرتے نمازیوں پر حملہ کیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز رمضان کی ستائیسویں شب میں بھی مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے عبادت کرتے نمازیوں پر حملہ کیا۔

 اسرائیلی فوج نے نمازیوں پر اسٹن گرینیڈ اور ربر کی گولیوں سے فائرنگ کی جبکہ مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپوں میں کم از کم 100 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ جمعے کو بھی 300 فلسطینیوں کو زخمی کیاگیا تھا، اسرائیلی جارحیت کے خلاف غزہ میں احتجاج کیا گیا اور  ٹائرجلا کر سڑکیں بلاک کی گئیں۔

دوسری جانب فلسطین کی درخواست پر عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس کل قاہرہ میں طلب کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :