Can't connect right now! retry

دنیا
09 مئی ، 2021

40 سال سے کم عمر مرد و خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین نہ لگانے کی ہدایات

فوٹو: فائل

برطانوی محکمہ صحت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیارکردہ کورونا ویکسین سے متعلق نئی ہدایات جاری کردیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی محکمہ صحت  کی ویکسینیشن کمیٹی نے نئی گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے 40 سال سے کم عمر مرد اور خواتین کو ایسٹرا زینکا ویکسین لگانے سے روک دیا ہے۔

اس سے پہلے 40 سال سے کم عمر خواتین کو ایسٹرازینکا ویکسین نہ لگانے کی گائیڈلائن جاری کی گئی تھی، اب 40 سال سے کم عمر مردوں کوبھی ایسٹرازینکا ویکسین نہ لگانے کی گائیڈلائن جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نئی ہدایات ویکسینیشن کے بعد متعدد افراد میں کلاٹ( خون کے لوتھڑے) بننے کی شکایات سامنے آنے کے بعد جاری کی گئی ہیں اور 40 سے کم عمر افراد کو امریکی کمپنیوں فائزر اور موڈرنا کی ویکسین لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM