وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس، شہباز شریف کے معاملے پر عدالت سے رجوع پر غور

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ملکی تازہ سیاسی صورتحال اور دورہ سعودی عرب پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ شہبازشریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق عدالتی فیصلے پربھی مشاورت کی گئی جبکہ اس معاملے پر عدالت سے رجوع کیے جانے پر غور کیا گیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی بتایا کہ آج وزیر اعظم کو قانونی ٹیم نے شہباز شریف کے مقدمات پرتفصیلی بریفنگ دی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 8 ہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی تاہم انہیں ایف آئی نے لاہور ائیرپورٹ پر قطر جانے سے روک دیا تھا۔

مزید خبریں :