دنیا
Time 10 مئی ، 2021

چین میں تین خطرناک تیندوے چڑیا گھر سے فرار ہوگئے

چین میں تین خطرناک تیندوے چڑیا گھر سے فرار ہوگئے، انتظامیہ لاعلم رہی۔

شہریوں کی شکایات پر فورسز ایکشن میں آئیں، تیندوؤں کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر کی مدد بھی لی گئی۔

کافی تلاش کے بعد دو تیندوے پکڑے گئے ایک تاحال لاپتہ ہے۔ حکام نے لوگوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے غفلت برتنے پر اسٹاف کے ارکان کو حراست میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں :