دنیا
Time 10 مئی ، 2021

لندن کے دریائے تھیمز میں پھنسنے والی چھوٹی وہیل کو ریسکیو کرلیا گیا

لندن کے دریائے تھیمز میں پھنسنے والی چھوٹی وہیل کو ریسکیو کرلیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز شام 7 بجے چھوٹی وہیل دریا میں پھنس گئی تھی جس کو باحفاظت نکالنے کیلئے امدادی کارکنوں کو طلب کیا گیا۔

امدادی کارکنوں نے مسلسل چار گھنٹے کی کوششوں کے بعد وہیل کو محفوظ مقام منتقل کیا۔

پھنسی وہیل کو نکالنے کا منظر بڑی تعداد میں شہریوں نے دیکھا