کھیل
Time 10 مئی ، 2021

قومی ٹیم کو زمبابوبے سے لانےکیلیے پی آئی اے کا طیارہ ہرارے روانہ

فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کو زمبابوے سے لانے کے لیے قومی ائیرلائنز ( پی آئی اے) کا بوئنگ ٹرپل سیون خصوصی طیارہ لاہور  سے ہرارے روانہ ہوگیا۔

پی آئی اے کی پرواز  پی کے 6721 کے ذریعے 29 رکنی پاکستانی اسکواڈ 11 مئی کو لاہور پہنچے گا ۔

 کرکٹ ٹیم کو واپسی پر پی سی آر ٹیسٹ اور کورونا ایس او  پیز  پر عمل درآمد کرنا ہوگا جب کہ 7 سے 10 دن تک اپنے گھروں میں قرنطینہ بھی لازمی کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :