خلیجی ممالک سے جعلی کورونا رپورٹس پر مسافروں کے پاکستان آنےکا انکشاف

فوٹو: فائل

خلیجی ممالک سے پاکستان آنے والے بعض مسافروں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق خلیجی ممالک سےجعلی رپورٹس پر 31 مسافرپشاور اور 11 کراچی پہنچے جب کہ پشاور قرنطینہ سینٹر سے 28 اورکراچی سے 6 مسافرفرار ہوگئے۔

سول ایو ی ایشن کا کہنا ہےکہ ٹریک ایپ میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے مسافر پاکستان سفرکرنے کے اہل نہیں،تمام ائیرلائنز ہدایات پر سختی سےعملدرآمد کرائیں، ہدایات پر عمل نہ ہوا تومتعلقہ ائیرلائنز  پر مالی جرمانے سمیت دیگر سزائیں دینےکا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان میں کام کرنے والی تمام ائیر لائنز کے لیے نئی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ جعلی ٹیسٹ رپورٹ والوں نے ساتھ سفرکرنے والوں کو بھی خطرے میں ڈالا، ان واقعات سےکورونا پر قابو پانے کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچا، پاکستان آنے والے مسافرتصدیق شدہ لیبارٹریز سے ہی کورونا ٹیسٹ کرائیں،درست کیو آر کوڈ کے بغیر منفی رپورٹ قبول نہیں کی جائےگی۔

مزید خبریں :