دنیا
Time 10 مئی ، 2021

مسجد اقصیٰ کے احاطے میں آگ بھڑک اٹھی، آسمان میں بلند ہوتے شعلے دیکھ کر یہودیوں کا جشن

پیر کی رات مسجد اقصیٰ کے احاطے کے مغربی جانب آگ لگی — فوٹو: اسکرین گریب 

مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پیر کی رات مسجد اقصیٰ کے احاطے کے مغربی جانب درختوں میں آگ لگ گئی جس کے بعد مسجد سے بلند ہوتے شعلے دور دور تک دیکھے گئے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے باعث درخت کو آگ لگی۔

اس دوران مغربی دیوار(دیوار گریہ) پر موجود اسرائیلی قوم پرستوں کی بڑی تعدا’د یروشلم ڈے فلیگ مارچ‘ کے موقع پر اسرائیلی پرچم اٹھائے موجود تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے احاطے میں لگی آگ کا دھواں دیکھ کر وہاں موجود اسرائیلی جشن منا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اسرائیلی افواج کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں نمازیوں پر مسلسل کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے جس کے باعث صورتحال کشیدہ ہے۔