Time 11 مئی ، 2021
پاکستان

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں گھر کے پانی کے ٹینک سے گلا کٹی لاش برآمد

فوٹوفائل

کراچی:  اورنگی ٹاؤن سیکٹر 12 میں گھر سے ایک شخص کی گلا کٹی ہوئی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق مقتول 55 سالہ شمس الدین کی گلا کٹی لاش گھر میں پانی کے ٹینک سے ملی، واقعے کے وقت مقتول کے گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر   واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے، مقتول کو تیزدھار آلے سے قتل کرکے لاش پانی کے ٹینک میں پھینکی گئی جب کہ گھر سے مقتول کے موبائل فون کے علاوہ کچھ بھی غائب نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول اپنی فیملی کے ہمراہ چند ماہ قبل اس گھر میں کرائے پر شفٹ ہوا تھا۔

مزید خبریں :