Time 11 مئی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

شویتا تیواری نے شوہر کی زبردستی بیٹے کو چھیننے کی ویڈیو شیئر کردی

فوٹو سوشل میڈیا

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ شویتا تیواری اپنے سابق شوہر کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی سوسائٹی کے سی سی ٹی وی کیمرہ کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق شوہر ابھینو کوہلی کس طرح ان کے بیٹے ریانش کو چھیننے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے کیپشن میں بتایا کہ یہ ویڈیو محض اس لیے اپ لوڈ کی ہے تاکہ لوگوں کو سچائی کا علم ہوسکے، تھوڑے دن بعد یہ ویڈیو ڈیلیٹ کردوں گی۔

شویتا تیواری کا کہنا تھا کہ یہ وجہ ہے جس کے باعث میرا بیٹا اس شخص سے خوفزدہ ہے، اس واقعہ کے بعد ریانش ایک ماہ سے زیادہ عرصہ تک خوف و ہراس کی کیفیت میں رہا جب کہ رات کو ٹھیک طرح سے سو بھی نہیں پارہا تھا۔

بھارتی اداکارہ نے بتایا باپ کی زبردستی کرنے کے باعث ریانش کا ہاتھ دو ہفتے تک درد کرتا رہا یہاں تک کہ اب وہ اپنے باپ سے ملاقات کرنے سے ڈرتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے بچے کو کسی صورت اس ذہنی دباؤ کا شکار نہیں ہونے دے سکتی، اس کو خوش رکھنے کیلئے کچھ بھی کروں گی۔

شویتا نے ساتھ ہی ایک اور ویڈیو بھی اپ لوڈ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریانش کس طرح باپ کے گھر پر آجانے کے باعث خوفزدہ ہے۔

واضح رہے شویتا تیواری کے سابق شوہر ابھینو کوہلی نے اداکارہ پرشوٹنگ کی وجہ سے بیٹے ریانش کی جان خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ بیٹے کو ہوٹل کے کمرے میں اکیلا بند کرکے شوٹنگ کے لیے چلی جاتی ہیں۔

مزید خبریں :