'عام انسان ہی بہتر ہوں' وزیراعظم بنانےکے مطالبے پر سونو سودکا ردعمل

فوٹو: فائل

بالی وڈ فلموں میں ولن کےکردار میں اپنی پہچان بنانے والے اداکار  سونو سود کورونا وبا کے دوران حقیقی زندگی میں بھارتی عوام کے ہیرو بن کر سامنے آئے ہیں۔

 سونو سود وبا کے آغاز سے ہی متاثرہ افراد کی بھر پور مدد کررہے ہیں جس کے باعث نہ صرف ان کی نیک نامی بڑھی ہے بلکہ ان کی مقبولیت میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

بالی وڈ اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے تو سونو سودکو بھارت کا وزیراعظم بنانے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

اس کے ردعمل میں اپنے گھر کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران سونو سود کا کہنا تھا کہ میں عام انسان کے طور پر ہی بہتر ہوں۔

جب ان سے الیکشن میں حصہ لینے کے خیال کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے بھائی لوگ کھڑے ہیں نا الیکشن میں، میں کیا کروں گا ، یہ ہمارا کام نہیں ہے۔


مزید خبریں :