Time 11 مئی ، 2021
پاکستان

شہبازشریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نیب کی درخواست ملی ہے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تصدیق کی ہے کہ انہیں شہبازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کیلئے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست ملی ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ کل وزارت داخلہ میں میٹنگ بلائی ہے، صبح طے کرلیں گے کہ میٹنگ کب ہوگی ، میٹنگ میں فیصلہ کریں گے کہ نام ای سی ایل میں ڈالنا ہے یا نہیں اور پھر فیصلہ کابینہ کو بھجوایا جائے گا۔

مزید خبریں :