Time 11 مئی ، 2021
پاکستان

جہانگیر ترین کو واضح کردیا میں کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کرتا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین بولتے ہیں کہ ان کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے لیکن میں نے جہانگیر ترین کو واضح کردیا ہے کہ میں کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں کرتا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں نے جس اپوزیشن کے خلاف جہاد کیا جب اس کے خلاف کوئی کیس نہیں بنایا تو اپنی ہی جماعت کے فرد کے ساتھ زیادتی کیسے کرسکتا ہوں؟

وزیر اعظم نے ایک بار پھر واضح کردیا کہ عوام کو چینی کے لیے ترسانے والوں کو این آر او نہیں ملے گا۔

مزید خبریں :