'عالمی طاقتوں کا امتیازی سلوک اسرائیل کے ریاستی پاگل پن کا ذمہ دار ہے'

ایک طرف مسجد اقصیٰ میں آگ  تو دوسری طرف یہودیوں کے جشن  نے عالمی برادری کی بے حسی پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں، پاکستانی سیاستدانوں کی جانب سے معاملے پر ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر فیصل سبزواری نےکہا ہےکہ اقوام متحدہ کی اسرائیلی جارحیت پر صرف بیان بازی  اور او آئی سی کی طرف سے کوئی مؤثر ردعمل نہ ہونا اور عالمی طاقتوں کا امتیازی سلوک اسرائیل کے اس ریاستی پاگل پن کا ذمہ دار ہے ۔

وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پراسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے،کہاں ہےغم وغصہ ؟ کیا انسانیت مرگئی؟

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے بھی اسرائیلیوں کے جشن کی ویڈیو ری ٹوئٹ کی ،ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہےکہ مسجد اقصٰی میں ایک طرف نمازیوں پر اسرائیلی فائرنگ اور شیلنگ کے موقع پر آگ لگی ہے اور دوسری طرف سیکڑوں یہودی بیت المقدس پر قبضے کے 54 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔


مزید خبریں :