کھیل
Time 11 مئی ، 2021

انگلینڈ کے کھلاڑی دورہ پاکستان کیلئے دستیاب ہوں گے، انگلش بورڈ کی یقین دہانی

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے کھلاڑیوں کی دورہ پاکستان اور بنگلادیش کیلئے دستیاب ہونے کی یقین دہانی کرادی۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ  کے مطابق کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی دورہ پاکستان اور بنگلا دیش کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے، کسی بھی لیگ میں حصہ لینے کے بجائے قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینا ہوگی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ای سی بی نے کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ کسی بھی لیگ میں حصہ لینے سے پہلے قومی ڈیوٹی کو ذہن میں رکھیں۔

حالیہ کورونا کی خطرناک لہر کے بعد آئی پی ایل ملتوی کردی گئی اور اب اسے ستمبر اکتوبر میں کرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاہم اس لیے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو قومی ڈیوٹی کیلئے الرٹ رہنے کا کہا ہے۔

ٹیم ڈائریکٹر ایشلے جائلز نے انگلینڈ کے کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو قومی ڈیوٹی کو ترجیح دینے کا پیغام دیا۔

خیال رہے کہ انگلینڈ ٹیم نے 16 سال بعد رواں برس پاکستان کا دورہ کرنا ہے اور دورے میں ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ ٹیم نے پاکستان اور بنگلا دیش میں سیریز کھیلنی ہے۔

مزید خبریں :