دنیا
Time 11 مئی ، 2021

قطر میں شوال کے چاند کے حوالے سے اعلان ہوگیا

— فوٹو:فائل 

خلیج کے ملک قطر کی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ شیخ ثقیل الشمری  نے ماہ شوال کے حوالے سے اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سربراہ رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ قطر میں شوال کا چاند دیکھے جانے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

شیخ ثقیل الشمری نے اعلان کیا کہ بدھ 12 مئی رمضان المبارک کا تیسواں روزہ ہوگا جبکہ جمعرات 13 مئی یکم شوال ہوگا۔

مزید خبریں :