دنیا
Time 11 مئی ، 2021

متحدہ عرب امارات میں شوال کے چاند سے متعلق سرکاری اعلان ہوگیا

 سعودی عرب میں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الفطر جمعرات 13 مئی کو ہوگی— فوٹو:فائل 

متحدہ عرب امارات نے بھی ماہ شوال کے چاند کا اعلان کردیا۔

اماراتی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ امارات میں کہیں بھی عید کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد کل 30 واں روزہ ہوگا۔

سرکاری اعلان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں عید جمعرات 13 مئی کو ہوگی۔

دوسری جانب سعودی عرب میں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الفطر جمعرات 13 مئی کو ہوگی۔

مزید خبریں :