Time 11 مئی ، 2021
دنیا

آبنائے ہرمُز میں امریکی جہاز سے ایرانی کشتیوں پر فائرنگ

تیل کی تجارت کے لیے انتہائی اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمُز  میں امریکی  بحریہ کے جہاز سے ایرانی کشتیوں پر انتباہی فائرنگ کی گئی ہے۔

امریکی محکمہ دفاع پیٹاگون کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی درجن سے زائد تیز رفتار مسلح کشتیاں امریکی آب دوز کے قریب پہنچ گئی تھیں ، جس پر امریکی جہاز سے ان ہیں وارننگ کے لیے  30 فائر  کیےگئے جس کےبعد ایرانی کشتیاں واپس چلی گئیں ۔

 خیال رہے کہ دنیا بھر کو فراہم کیا جانے والا 40 فیصد خام تیل خلیج فارس کے شمال میں واقع آبنائے ہرمُز سے ہوکر گزرتا ہے۔

اس علاقے میں امریکی بحری جہاز یو ایس ایس مونٹیری بحری بیڑے کے ساتھ موجود ہے جو کہ علاقے کی حفاظت پر مامور ہے۔

مزید خبریں :