Geo News
Geo News

Time 12 مئی ، 2021
دنیا

امریکی فوج نے ہلمند بیس افغان فوج کے حوالے کر دی

امریکی فوج نے ہلمند میں فوجی بیس افغان فوج کے حوالے کر دی۔

امریکی وزارت دفاع پنٹاگون کا کہنا ہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا جاری ہے اور کام 12 فیصد مکمل ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکا کے صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے 11 ستمبر تک امریکی افواج کے افغانستان سے مکمل انخلا کا اعلان کر رکھا ہے۔