بھارتی میوزک شو’انڈین آئیڈل‘ کا بھانڈا پھوٹ گیا

بھارتی میوزک شو ’انڈین آئیڈل‘ کا 12 واں سیزن جاری ہے— فوٹو:فائل 

بھارت کے مشہور میوزک شو ’انڈین آئیڈل‘ کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

بھارتی میوزک شو ’انڈین آئیڈل‘ کا 12 واں سیزن جاری ہے جس میں ججز کے فرائض گلوکار و موسیقار ہمیشن ریشمیا، انو ملک اور گلوکارہ نیہا ککڑ ہیں۔

اس شو میں گزشتہ ہفتے کشور کمار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ان کے 100 گیت گائے گئے تھے جبکہ اس قسط کے مہمان کشور کمار کے بیٹے امیت کمار تھے۔

شو کی کشور دا قسط میں شرکاء نے 100 گانے گاکر ریکارڈ قائم کیا تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس قسط کو آڑے ہاتھوں لیا اور گانے والوں پر تنقید کی۔

اب شو میں شریک مہمان امیت کمار نے شو کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ اپنے انٹرویو میں امیت کمار کا کہنا تھاکہ مجھے معلوم ہے کہ لوگ کشور دا قسط پر سخت غصہ ہیں اور سچ یہ ہے کہ کوئی بھی کشور کمار کی طرح نہیں گا سکتا۔

انہوں نے شو کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے بتایا کہ میں نے وہی کیا جو شو کے منتظمین نے مجھ سے کہا تھا، مجھے کہا گیا کہ شو شریک سب گانے والوں کی تعریف کرنی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ انتظامیہ نے تاکید کی کہ جو جیسا بھی گائے اس کو بڑھاوا دینا ہے کیونکہ یہ کشور کمار کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں، میں نے وہی کیا جو مجھے کہا گیا تھا۔

کشور کمار کے بیٹے کے ساتھ انڈین آئیڈل کے امیدوار — فوٹو: سونی ٹی وی 

امیت کمار نے مزید انکشافات کیے کہ شو کی انتظامیہ سے میں نے پروگرام میں شرکت کے جتنے بھی پیسے مانگے، انہوں نے مجھے دیے لیکن یہ ضرور کہنا چاہوں گا کہ اگلی بار کشور جیسے لیجنڈ کو اس طرح خراج تحسین مت پیش کیجیے گا جبکہ میرے خیال سے اس قسط کو نشر نہیں ہونا چاہیے۔

مزید خبریں :