Time 12 مئی ، 2021
پاکستان

راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیر اعلیٰ پنجاب براہ راست ملوث ہیں، عطا تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیر اعلیٰ پنجاب براہ راست ملوث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2 ارب 30 کروڑ روپے کی کرپشن میں گورنر پنجاب اور وفاقی کابینہ کے ارکان بھی شامل ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات ذمہ داروں کے خلاف کارروائی اور کابینہ کے ملوث ارکان کو فوری ہٹایا جائے۔

انہوں نے سپریم کورٹ کےججزپرمشتمل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید خبریں :