Time 12 مئی ، 2021
انٹرٹینمنٹ

بھارتی ڈرامہ 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' کے اداکار کے والد کورونا کے باعث چل بسے

فوٹو: فائل

بھارت کے معروف کامیڈی ڈرامے 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' کے سابق اداکار  بھاویا گاندھی کے والد کورونا کے باعث چل بسے۔

  بھاویا گاندھی نے بھارتی میڈیا کو تصدیق کی ہے کہ ان کے والد کورونا کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھاویا گاندھی کے والد چند ہفتوں قبل کورونا سے متاثر ہوئے تھے اور گذشتہ 10 روز سے ممبئی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج چل بسے۔

23 سالہ اداکار  چار سال قبل تک 'تارک مہتا کا الٹا چشمہ' میں  تیپیندرا جیٹھالال(جیٹھا لال کے بیٹے) کا کردار ادا کررہے تھے  اور 2017 میں 8 سال تک یہ کردار ادا کرنے کے بعد وہ اس ڈرامے سے الگ ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :